کوئٹہ: ڈیم میں ڈوب کر تین افراد جاں بحق

Published On 13 March,2024 09:22 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) نواں کلی سرہ خلہ ڈیم میں ڈوب کر تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواں کلی سرہ خلہ ڈیم میں تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، ریسکیو ٹیمیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں کو ڈیم سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں، تاحال ڈوبنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا۔