لاہور: (دنیا نیوز) حکومت پنجاب کی نئی حکمت عملی، پنجاب اسمبلی کے آج طلب کردہ اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح 9 بجے طلب کر لیا گیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے حکومت پنجاب کی سمری پر اجلاس طلب کیا، پہلے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 3 بجے طلب کیا گیا تھا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا تھا۔
اب جاری نوٹیفکیشن کو تبدیل کر کے وقت کی تبدیلی کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان کے حلف کے لئے اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سنی اتحاد کونسل نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں کیس آج صبح سماعت کے لئے مقرر ہے، حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے کسی فیصلے سے پہلے ہی ارکان کے حلف کے لئے اجلاس کل صبح طلب کر لیا ہے۔