الیکشن دھاندلی کیخلاف تحریک کا مشن، فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے

Published On 05 March,2024 04:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔

 

مولانا فضل الرحمان جے یو آئی پنجاب کے زیر اہتمام مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے، مولانا فضل الرحمن دھاندلی کے خلاف احتجاجی تحریک کے سلسلے میں پنجاب کا دورہ کر رہے ہیں۔

ترجمان جے یو آئی پنجاب حافظ غضنفر عزیز کے مطابق مولانا فضل الرحمان کل دوپہر جے یو آئی پنجاب کے وکلاء کنونشن سے خطاب کریں گے، وکلا کنونشن میں جے یو آئی کی دیگر قیادت اور سینئر قانون دان بھی خطاب کریں گے۔

ترجمان جے یو آئی پنجاب نے بتایا کہ کل شام قومی اور صوبائی اسمبلی امیدواران کے اعزاز میں عشاٸیہ سے خطاب بھی کریں گے، پرسوں 7 مارچ کو سربراہ جے یو آئی صوبائی مجلس عمومی و امیدواران کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

حافظ غضنفر عزیز نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کے دورہ لاہور کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔