الیکشن کمیشن نے تقرر و تبادلوں پر عائد پابندی ہٹا دی

Published On 04 March,2024 05:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ٹرانسفر، پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹا دی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، عام انتخابات کے باعث تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نگران حکومت کی مدت ختم ہونے کے بعد پوسٹنگ ٹرانسفر پر پابندی ختم ہو گئی، منتخب حکومت اب تمام معاملات کو ریگولیٹ کرے گی۔