سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے بارے اوپن کورٹ سماعت کا فیصلہ

Published On 26 February,2024 06:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کا معاملہ اوپن کورٹ میں سننے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا، الیکشن کمیشن کا فل بینچ منگل کو مخصوص نشستوں کے معاملے پر سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق اوپن کورٹ میں سماعت سے قانونی معاونت ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے منگل کو کیسز کی کاز لسٹ جاری کردی، سنی اتحاد کونسل کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوگی، الیکشن کمیشن کا پانچ رکنی کمیشن سماعت کرے گا۔