قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے ووٹ کاسٹ کر دیا

Published On 08 February,2024 12:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے ووٹ کاسٹ کر دیا۔

لیگی قائد میاں نواز شریف نے این اے 128 ماڈل ٹاؤن میں ووٹ کاسٹ کیا، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور این اے 128 سے ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار عون چودھری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔