لاہور: (دنیا نیوز) لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر کا کارکن پر تشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
لاہور کے حلقہ این اے 121 سے ن لیگ کے امیدوار شیخ روحیل اصغر نے علاقے کے مسائل بیان کرنے پر کارکن پر چڑھائی کردی، دیگر کارکنوں کے سامنے اسے دھکے دئیے اور تھپڑ دے مارے۔
— Saif Ali Qureshi (@SaifAQureshi) February 3, 2024
ویڈیو میں روحیل اصغر کو شہری پر تشدد اور اسے دھکے دینے سمیت شہری کو وہاں سے نکالے جاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔