اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق الیکشن مینجمنٹ سسٹم کی ایک اور تجرباتی مشق کی گئی، تجرباتی مشق میں مطلوبہ مراحل اور اہداف کی کامیابی سے تکمیل ہوئی۔
ای ایم ایس تجرباتی مشق میں 859 ریٹرننگ افسر شریک ہوئے، ای ایم ایس کو آن لائن اور آف لائن دونوں صورتوں میں جانچا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن مینجمنٹ سسٹم کا بنیادی مقصد انتخابی نتائج کی تیاری ہے، الیکشن مینجمنٹ سسٹم کا استعمال انتخابات کے دن 8 فروری کو ہو گا۔
تجرباتی مشق نے ای ایم ایس کو مکمل فعال اور موثر ثابت کیا، ای ایم ایس مشق کے ذریعے انتخابی نتائج کی ترسیل اور فارم 47 جنریٹ کرنے کا عمل بھی کئی بار دہرایا گیا۔