عام انتخابات: اسلام آباد کے حساس پولنگ سٹیشنز کا ڈیٹا مرتب

Published On 24 January,2024 09:57 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں اسلام آباد میں کتنے پولنگ سٹیشنز حساس اور کتنے حساس ترین ہیں اس کی تفصیلات دنیا نیوز حاصل کر لیں۔

سکیورٹی اداروں نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں حساس پولنگ سٹیشنز کا ڈیٹا مرتب کر لیا، مجموعی طور پر اسلام آباد کے تین حلقوں میں 990 پولنگ سٹیشنز قائم ہوں گے۔

سپیشل برانچ اور سکیورٹی اداروں نے حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنز کا ریکارڈ مرتب کر لیا جن میں سے اسلام آباد کے تین حلقوں میں 78 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ ان 78 حساس پولنگ سٹیشنز کو تین کیٹگریز میں شامل کیا گیا ہے۔

17 حساس پولنگ سٹیشنز کیٹگری اے میں شامل ہیں جبکہ 28 کیٹگری بی اور 33 حساس پولنگ سٹیشنز کیٹگری سی میں شامل ہیں۔

اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں 158 پولنگ سٹیشنز مشترکہ طور پر قائم ہوں گے جبکہ سپیشل برانچ نے حساس پولنگ سٹیشنز کی رپورٹ سکیورٹی پلان کیلئے پولیس کو ارسال کر دی ہے۔