ظلم کی راتیں ختم ہونے تک آمریت کیخلاف جنگ جاری رہے گی: خورشید شاہ

Published On 14 January,2024 06:09 pm

سکھر: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا کہ ظلم کی راتیں جب تک ختم نہیں ہوں گی آمریت کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ یہ جنگ آمریت کے خلاف جمہوریت کی جنگ ہے، جو میرے قائد ذوالفقارعلی بھٹو نے شروع کی، یہ غریب عوام کی جنگ تھی اور یہ آج بھی جاری ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ جمہوریت کی شمع روشن ہوگی، 8 فروری کو عوام تیرپر مہر لگائیں گے، عوام بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے۔