نشان الاٹمنٹ میں بے ضابطگی، پی پی رہنما تاج حیدرکا الیکشن کمیشن کوخط

Published On 14 January,2024 01:11 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے پی پی 163امیدوار محمد فیاض بھٹی کے نشان کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگی پر چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

خط کے متن میں محمد فیاض بھٹی کے نشان کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ۔

سینیٹر تاج حیدر کا کہنا ہے کہ محمد فیاض بھٹی نے 12 جنوری 2024 کو پی پی پی کا ٹکٹ متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروایا تھا، ٹکٹ جمع کرانے کے باوجود انہیں ایک آزاد امیدوار کے طور پر درج کر کے مطلوبہ نشان "تیر" کی بجائے نشان "کیٹل" الاٹ کیا۔

رہنما پیپلزپارٹی کا مزیدکہنا تھا کہ یہ غیر متوقع تبدیلی انتخابی عمل کی نیک نامی کے بارے میں سنگین خدشات کو جنم دیتی ہے، ہمیں خدشہ ہے کہ پی پی پی کے امیدوار کو کمزور کرنے کی دانستہ کوشش ہو سکتی ہے۔