بلوچستان میں قومی و صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تفصیلات جاری

Published On 25 December,2023 05:10 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے قومی و صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

اعجاز انور چوہان نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر 51 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے، صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر 133 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔

صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق صوبائی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر 64 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے، مجموعی طور پر 248 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔