بیرون ملک نئے پاکستانی سفیروں کی تعیناتی کی منظوری

Published On 23 December,2023 10:50 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بیرون ملک نئے پاکستانی سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی سفارش پر کل 18 ممالک میں نئے پاکستانی سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قاسم محی الدین آزربائیجان، نوید بخاری عمان میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے، کامران اختر آسٹریا، رخسانہ افضال تھائی لینڈ، زاہد رضا ماریشیس، ظہور احمد اسپین میں پاکستان کے نئے سفیر کے طور پر فرائض انجام دینگے۔

فیصل عزیز نیوزی لینڈ، احسن وگن ترکمانستان، رابعیہ شفیق سنگاپور میں پاکستان کی نئی سفیر ہونگی، مراد اشرف جنجوعہ برازیل، ارشد جان پٹھان رومانیہ، عمران حیدر میانمار میں پاکستان کے نئے سفیر تعینات کر دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق خالد اعجاز پرتگال، محمود اختر محمود آئیوری کوسٹ، ظفر اقبال کویت، ملک فاروق کمبوڈیا جبکہ خودایار مری ویتنام میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نئے تعینات سفیروں کی سمری پر دستخط کر دیئے۔