لاہور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے وطن واپسی کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی کو وطن واپس لانے کے لئے کوششیں تیز کر دی گئیں، وفاقی حکومت کی جانب سے مونس الہٰی کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیل انٹرپول حکام سے شیئر کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس: مونس الہٰی کے بینک اکاؤنٹس اور جائیدادیں منجمد
ذرائع کے مطابق انٹرپول سے ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کرانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا، ایف آئی اے اور نگران وفاقی حکومت نے نگران پنجاب حکومت سے ڈیٹا مانگا تھا، نگران صوبائی حکومت نے مونس الہٰی سے متعلق تمام ڈیٹا ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی مطلوب مجرموں کی پاکستان حوالگی کی کئی مثالیں موجود ہیں۔