الیکٹیبلز کی شمولیتوں سے ن لیگ صوبے کی بڑی جماعت بن گئی: شیخ جعفر مندوخیل

Published On 17 November,2023 07:52 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) ن کے صوبائی صدر شیخ جعفر مندوخیل نے کہا کہ الیکٹیبلز کی شمولیتوں سے ن لیگ صوبے کی بڑی جماعت بن گئی۔

شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ جعفر مندوخیل کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں قبائلی سیاسی شخصیات اور الیکٹیبلز ن لیگ میں شامل ہوئے، ن لیگ میں کوئی زبردستی شامل نہیں ہو رہا، شمولیت کرنے والوں کو اندازہ ہے آنے والا وقت ن لیگ کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکز اور صوبے میں مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی،: بلوچستان میں ہونے والی گرینڈ شمولیت کا اثر دیگر صوبوں میں بھی پڑے گا۔

جعفر مندوخیل کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں کوئٹہ کو مسلم لیگ ن کا گڑھ بنائیں گے، نواز شریف کی خواہش ہے پی ڈی ایم کے ساتھیوں کو ساتھ کے کر چلیں۔