نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کی ملاقات

Published On 02 October,2023 05:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے ملاقات کی۔

قبلہ ایاز نے وزیراعظم کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے وزیراعظم کو ملک میں مذہبی ہم آہنگی کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے وزیراعظم کو اسلامی نظریاتی کونسل کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فعال کردار ادا کرتی رہی ہے، ملک کے طول و عرض میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کو مزید متحرک ہونا ہو گا۔