ن لیگ اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن کا اجلاس، نواز شریف کے استقبال بارے امور کا جائزہ لیا گیا

Published On 21 September,2023 10:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن کا اجلاس ہوا، دونوں ڈویژنز کا اجلاس مسلم لیگ ہاؤس چک شہزاد میں ہوا۔

اجلاس میں نواز شریف کی آمد پر استقبال کی تیاریوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، استقبال کے لئے قائم کمیٹی کے راولپنڈی اسلام آباد کے کوآرڈینیٹر خواجہ سعد رفیق نے شرکت کی۔

شیخ آفتاب، چودھری تنویر حسین، حنیف عباسی، عطاء اللہ تارڑ نے بھی اجلاس میں شرکت کی، ملک ابرار سمیت پارٹی کے اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن کے رہنما بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں پارٹی کے تاحیات قائد محمد نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے تیاریوں پر مشاورت کی گئی۔