اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیرِ تجارت نے نگران وزیر اعظم کو وزارت کے ملکی برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے ملکی مصنوعات کی عالمی منڈی تک رسائی کیلئے اقدامات کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔