اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق نے کہا کہ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے، ہمیں قائد کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔
بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناحؒ کے یوم وفات پر اپنے پیغام میں نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کی قیادت کے بغیر آزاد ریاست کا خواب پورا نہ ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ آئین قائداعظم کے 14 نکات کی نمائندگی کرتا ہے، پاکستان اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے اور ہمیں قائد کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے قائد اعظم کے درجات کی بلندی کیلئے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ سب کومل کر پاکستان کی ترقی کیلئے محنت کرنا ہوگی۔