لاہور: (دنیا نیوز) سرگودھا، لاہور روڈ پر احمد والا کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو اور پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو سرگودھا نے کار سے پھنسی لاشیں نکالیں، 3 زخمیوں کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سرگودھا لاہور روڈ پر ٹریفک حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔
انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں، وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ بھی طلب کر لی، غفلت کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔