وزیراعظم کو ترک صدر کا ٹیلیفون، عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی

Published On 28 June,2023 07:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے ٹیلیفون کر کے عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان کےعوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی جس کے جواب میں وزیراعظم نے بھی صدر اردگان اور ترکیہ کے عوام کو عید کی مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی ایمریٹس ہل دبئی میں نماز عید الاضحیٰ کی ادائیگی

علاوہ ازیں وزیراعظم نے تقریب حلف برداری میں مدعو کرنے پر ترکیہ کے صدر کا شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماؤں نے معاشی، دفاعی اور دیگر شعبوں میں باہمی اشتراک مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔