صدر مملکت فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب چلے گئے

Published On 25 June,2023 10:23 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خاندان کے افراد بھی ان کے ہمراہ ہونگے ، صدر مملکت  کی غیر موجودگی میں اب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔

کابینہ ڈویژن نے قائم مقام صدر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔