صدر علوی کی اہلیہ کیساتھ ٹریفک پولیس آفس آمد، ڈرائیونگ لائسنس بنوایا

Published On 15 June,2023 07:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے ٹریفک پولیس آفس پہنچے، اس موقع ان کی اہلیہ ثمینہ علوی بھی ان کے ساتھ تھیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیگم ثمینہ علوی کے ہمراہ ڈرائیونگ لائسنس کیلئے بائیو میٹرک تصدیق بھی کروائی، انہوں نے مختلف کاؤنٹرز پر جا کر پراسس مکمل کروایا۔

اس موقع پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کیلئے سہولیات کو بھی سراہا۔