اسلام آباد: (دنیا نیوز) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ بطور چیف جسٹس پاکستان بار کے تعاون سے عدالتی نظام میں ریفارمز لانے کی کوشش کروں گا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سابق صدر ملتان بار ریاض الحسن گیلانی کو خط لکھا، جس میں کہا ہے کہ بطور چیف جسٹس پاکستان مقدمات کے فیصلوں کا نظام صاف شفاف بنانے کی کوشش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ بینچز کی تشکیل اور مقدمات کو سماعت کیلئے مقرر کرنے، شفاف بنانے کی کوشش کروں گا۔
سابق صدر ملتان بار ریاض الحسن گیلانی نے عدالتی تعطیلات پر چیف جسٹس اور جسٹس فائز عیسیٰ کو خط لکھا تھا۔