اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں بوسنیا ہرزیگووئنیا کے سفیر ثاقب فورک نے الوداعی ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور بوسنیا ہرزیگوینیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور بوسنیا ہرزیگوینیا کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات ہیں۔
— PPP (@MediaCellPPP) June 15, 2023
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان میں قیام کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اضافے کیلئے ثاقب فورک کی خدمات کو سراہا۔