چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا آج نیب راولپنڈی نہ جانے کا امکان

Published On 18 May,2023 08:47 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا آج نیب راولپنڈی نہ جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکلاء نے گزشتہ رات نیب میں ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہونے کا مشورہ دیا تھا، سابق وزیراعظم کو اپنے وکلاء کے ذریعے نیب کو 20 نکات پر مشتمل جوابات اور دستاویزات فراہم کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نیب نے کل زمان پارک میں 3 صفحات پر مبنی نوٹس موصول کروایا تھا، نوٹس میں عمران خان کو آج صبح 10 بجے نیب راولپنڈی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔