لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظر کل پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، نویں جماعت کا پرچہ بھی منسوخ کردیا گیا۔
ترجمان محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق پنجاب میں کل منعقد ہونے والا نویں کلاس کا پرچہ منسوخ کر دیا گیا، نویں کلاس کے پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
دوسری جانب ملکی حالات کے پیش نظر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملکی حالات کے پیش نظر کل پنجاب بھر کے تمام کالجز اور یونیورسٹیز بند رہیں گیں۔