نیویارک: (دنیا نیوز) افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی سفری پابندی کا شکار ہیں جنہیں کسی بھی ملک کے سفر کیلئے اقوام متحدہ سے اجازت درکار ہوتی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک چین افغانستان سہ فریقی وزرائے خارجہ سطح کا اجلاس 6 مئی کو اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس کی صدارت پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی وزیر خارجہ عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ کریں گے
افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور چینی وزیر خارجہ چن گانگ سے الگ الگ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، چینی وزیرخارجہ چن گانگ 5 مئی کو وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔