اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل کا نوٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری نہ ہو سکا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے اپنے نوٹ میں آرٹیکل 199 کے تحت انٹرا کورٹ اپیل کا حق دینے کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ کیا آرٹیکل 199 کے تحت آئینی اختیار میں صدارتی آرڈیننس کے تحت اپیل کا حق دیا جا سکتا ہے، اس نوعیت کا معاملہ آٹھ رکنی لارجر بینچ کے سامنے زیر التواء ہے، عوامی اہمیت، بنیادی حقوق کے معاملات میں آرڈیننس یا پارلیمانی قانون سازی سے اپیل کا حق دیا جا سکتا ہے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب و اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملہ 8 رکنی لارجر بینچ کے سامنے لگانے کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دیا، جسٹس حسن اظہر رضوی نے جسٹس جمال مندوخیل کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ معاملے پر اپنا الگ نوٹ لکھوں گا، دو رکنی بینچ نے معاملہ ٹائی ہونے پر مناسب احکامات کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔