راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہبازشریف توہین عدالت اور آرٹیکل 6 کی بارودی سرنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اگر ایک دن میں انتخابات کرانے ہیں تو قومی اسمبلی توڑیں جیسے ہم نے صوبائی اسمبلیاں توڑیں ورنہ بحران انتہائی گھمبیر ہو جائے گا، لاہور کے سینئر وکلا نے کہہ دیا ہے سپریم کورٹ ہماری ریڈ لائن ہے اور 14 اپریل کو الیکشن ہو کر رہیں گے۔
شہبازشریف توہین عدالت اورآرٹیکل6کی بارودی سرنگ کیطرف بڑھ رہاہےاگرایک دن میں انتخابات کرانے ہیں توقومی اسمبلی توڑیں جیسےہم نےصوبائی اسمبلیاں توڑیں ورنہ بحران انتہائی شدیدگھمبیرہوجائےگالاہورکےسینئر وکلانےکہہ دیاہےسپریم کورٹ ہماری ریڈ لائن ہےاور14اپریل کوالیکشن ہوکررہیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 16, 2023
انہوں نے کہا کہ عید کی خوشیوں پر بھی 10 روپے کا پٹرول بم گرا دیا ہے، مزید 39 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں اور زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ کی درآمدات کیلئے بھی پورے نہیں، نہ بجلی گیس کا بل نہ سکول میں داخلہ بلکہ عدلیہ کے ساتھ لڑائی انکی دماغی توازن کی نشاندہی کرتی ہے۔
ہم پہلے ہی کہہ چکےتھے کہ نواز شریف پاکستان نہیں آئےگاIMFسےاپریل میں بھی معادہ ہوتادیکھائی نہیں دیتاایک طرف گرفتاریاں دوسری طرف مذکرات کابھونڈا مذاق ہےعدلیہ کودھوکہ دینےکی کوشیش کی گئی توعدلیہ اپنا آئینی اختیار استعمال کرےگی جوعوام کو منہ دکھانےکےقابل نہیں وہ عدلیہ کو للکاررہےہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 16, 2023
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ نوازشریف پاکستان نہیں آئے گا، آئی ایم ایف سے اپریل میں بھی معاہدہ ہوتا دکھائی نہیں دیتا، ایک طرف گرفتاریاں دوسری طرف مذاکرات کابھونڈا مذاق ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ عدلیہ کو دھوکہ دینے کی کوشش کی گئی توعدلیہ اپنا آئینی اختیار استعمال کرے گی جو عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں وہ عدلیہ کو للکار رہے ہیں، الیکشن کروانے ہوں گے ورنہ فیصلہ سڑکوں پر ہوگا۔