لاہور : شوز فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھو ں روپے کا سامان جل کر خاکستر

Published On 22 February,2023 06:11 am

لاہور ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے کاہنہ کاچھا روڈ پر شوز فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شوز فیکٹری میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ، ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے، آپریشن میں ریسکیو کی 8 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔