لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر دی، اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات اور پی ایس ایل 8 کے تناظر میں دفعہ 144 لگانے کا فیصلہ کیا، پابندی کا اطلاق فوری ہو گا، حکومت کی جانب سے مین بلیوارڈ گلبرگ اور مال روڈ (شاہراہ قائد اعظم ) پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تبادلے کا آرڈر معطل: سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر عہدے پر بحال
دفعہ 144 کا نفاذ محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے کی گئی سفارشات کی روشنی میں کیا، محکمہ داخلہ پنجاب نے7 یوم کے لئے دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔