لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اویس لغاری نے کہا ہے کہ 16 جنوری کو عمران خان نے کاغذات جمع کرائے تھے، تحریک انصاف نےحلقے میں 15 دن بھرپور کمپین کی، حلقے میں (ن) لیگ کی کمپین کو دیکھنے کے بعد عمران خان نے شکست سے بچنے کے لیے کاغذات واپس لیے۔
دنیا نیوزسےگفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ 2018ء میں 28 ہزار سے زائد ووٹ بینک رکھنے والے نے تحریک انصاف کو سپورٹ کیا تھا، اب 28 ہزار ووٹ بینک رکھنے والے نوجوانوں نے (ن) لیگ کوجوائن کر لیا ہے۔
اویس لغاری نے کہا کہ عمران خان نے ہارنے کی وجہ سے کسی اور کو قربان کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان چاہتے ہیں راجن پور سے ان کی ساکھ خراب نہ ہو، جنوبی پنجاب میں عمران کی مقبولیت کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جنوبی پنجاب صوبہ بنانےکا وعدہ بھی جھوٹا ثابت ہوا، تحریک انصاف جنوبی پنجاب میں مکمل طور پر ناکام ہوئی۔