اقتصادی ترقی کیلئے ریونیو پالیسیوں میں اصلاحات ضروری ہیں، وزیر خزانہ

Published On 20 January,2023 07:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر میں ریفارمز اینڈ ریسورس موبلائزیشن کمیشن کے افتتاح کے موقع پر کہا ہے کہ پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے ریونیو پالیسیوں میں اصلاحات ضروری ہیں۔

تقریب سے خطاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ورثہ میں کمزور معیشت ملی، معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت مختلف شعبوں میں اصلاحات متعارف کروانے کے لئے پرعزم ہے، کمیشن محصولات میں اضافے کے لئے اپنی پوری کوشش کرے۔