پشاور، سوات، چارسدہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

Published On 19 January,2023 04:54 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور، کوہاٹ، صوابی، لوئر دیر، بنوں، دیر، سوات میں زلزلے کے جھٹکے، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، خیبر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور میں زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 190 کلومیٹر بتائی جاتی ہے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔