پیرمحل : آتشزدگی کے مختلف واقعات، انسانی جانیں محفوظ

Published On 19 January,2023 08:58 am

پیر محل: (دنیا نیوز ) شہر میں دو مختلف جگہوں پر آگ لگنے کے الگ الگ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ، دونوں واقعات میں انسانی جانیں محفوظ رہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر پیرمحل کے علاقےغوثیہ آباد منگل بازار کے قریب جنرل سٹور میں  آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں دکان میں موجود سامان بسکٹ کاپیاں وغیرہ جل گئیں۔

واقعے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم ریسکیو ٹیموں نے بروقت پہنچ کر آگ بجھا دی ۔ 

آتشزدگی کا دوسرا واقعہ بے نظیر پارک میں پیش آیا جہاں سکیورٹی عملے کے کمرے میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی ، آگ لگنے سے بستر اور چار پائیاں جل گئیں ۔

ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ، خوش قسمتی سے دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔