لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں 23 دسمبر کو توڑے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی سینئر لیڈر شپ 23 مارچ سے پہلے نئے انتخابات کی خواہشمند ہے، اسمبلیاں توڑنے کی حتمی تاریخ کا اعلان لبرٹی چوک پاور شو کے موقع پر کیا جائے گا۔
دوسری جانب وفاقی حکومت اسمبلیاں کی تحلیل روکنے کیلئے سرگرم ہے، اس حوالے سے تحریک انصاف سے مذاکرات کے حوالے سے ایک اور اہم پیش رفت بھی ہوئی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر ایاز صادق اور اعظم نذیر تارڑ نے ملاقات کی ہے جس میں صدر کو سیاسی صورتحال پر حکومتی موقف سے آگاہ کیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، جہاں وہ عمران خان سے ملاقات میں تازہ سیاسی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔