پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے کے پی اسمبلی تحلیل کا اختیار عمران خان کو دے دیا

Published On 03 December,2022 05:21 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا پارلیمانی پارٹی نے صوبائی اسمبلی تحلیل کا مکمل اختیار سابق وزیراعظم عمران خان کو دے دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ محمود خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا مکمل اختیار چیئر مین عمران خان کو دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائد جب اسمبلی توڑنے کا کہیں گے ہم حاضر ہیں۔ عہدہ عمران خان کی امانت ہے۔ ہم نے پہلے سے الیکشن کی تیاری شروع کر رکھی ہے؂

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ جب چاہیں ہم حاضر ہیں، جب حکم آئے گا اور سب مستعفی ہوں گے، خیبر پختونخوا عمران خان کی کی ٹیم ہے۔