راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نااہل بانجھ کچھ ڈلیورنہیں کرسکی، سنگین تباہ حال معیشت میں بھی غیرسنجیدہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ انتہائی اہم تعیناتی پر ہیجان برپا کر دیا ہے، لندن میں کہتے ہیں تعیناتی پر مشاورت کر رہے ہیں پاکستان میں کہتےہیں ابھی سمری نہیں آئی ساری دنیا میں پاکستان کا مذاق اُڑ رہا ہے، اداروں اور عدلیہ پر اہم ذمہ داری آگئی ہے۔
حکومت نااہل بانجھ کچھ ڈلیورنہیں کرسکی سنگین تباہ حال معیشت میں بھی غیرسنجیدہ ہےانتہائی اہم تعیناتی پرہیجان برپاکردیاہےلندن میں کہتےہیں تعیناتی پے مشاورات کر رہےہیں پاکستان میں کہتےہیں ابھی سمری نہیں آئی ساری دنیامیں پاکستان کامذاق اُڑرہاہےاداروں اورعدلیہ پراہم ذمہ داری آگئی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 16, 2022
سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جو چاہتے ہیں وہ ممکن نہیں، جو لانا چاہتےہیں وہ آنہیں سکتا، رضیہ بٹ کا ناول لندن فسانہ ہے جہاں علاج بہانہ ہے، حکومت کو سیاسی شہادت ملے گی نہ سیاسی غازی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ حکمران سیاسی ہتھیار پھینکیں گے اور غش کھائیں گے،عمران خان کا لانگ مارچ 20/21 نومبرتک راولپنڈی آسکتا ہے، جمعہ کو دوپہر3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس کرونگا۔