لاہور: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سلمان فیاض غنی نے استقبال کیا، اس موقع پر انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی۔
بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن انسٹیٹیوٹ فار اسپیشل ایجوکیشن کا افتتاح کیا اور خصوصی بچوں کے لیے مختلف اسکولوں کی سہولیات کا دورہ کیا۔
سپہ سالار نے جدید ترین ہاکی ایرینا کا بھی افتتاح کیا، جہاں انہوں نے ہاکی کے تجربہ کار لیجنڈز سے بات چیت کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں اور انہیں کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے ایسی سہولیات ضروری ہیں۔
سی او ایس نے لاہور کور اور پاکستان رینجرز پنجاب کے افسران اور جوانوں سے بات چیت کی۔
الوداعی خطاب کے دوران آرمی چیف نے تمام تر مشکلات کے باوجود ڈیوٹی کی لائن میں قوم کے لیے خدمات کے لیے فوجیوں کی تعریف کی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن کے دفاع کے لیے پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو سراہا۔