صداقت و امانت کا بُت پاش پاش ہوگیا، وزیراعظم کا عمران نا اہلی پر ردعمل

Published On 21 October,2022 04:47 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو نا اہل قرار دیئے جانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صداقت وامانت کا بُت پاش پاش ہوگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں انصاف کیا، قوم نے دیکھ لیا کہ کرپٹ پریکٹس کرکے وزیراعظم کے منصب کو ذاتی آمدنی کا ذریعہ بنایا گیا۔

انہوں نے مزید لکھاکہ صداقت وامانت کا بُت پاش پاش ہوگیا، قانون سے لڑنے، گولیاں، ڈنڈے چلانے، فسادی جتھے لانے کے بجائے قانون کے سامنے سر جھکائیں، کوئی قانون سے بالا نہیں۔