اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی قومی اداروں کے خلاف مہم کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو جواب دینا پڑے گا، رنگے ہاتھوں پکڑے گئے چور اب اداروں کو بدنام کر کے اپنے جرم کی سزا سے بچنا چاہتے ہیں۔
شہباز شریف نے افسوس کا اظہار کیا سازش کرنے والا اب اداروں میں انتشار پھیلانے کی سازش کر رہا ہے، سفارتی دائرہ کار میں تبدیلیاں کر کے قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کوئی اس سے بالاتر نہیں۔