اسلام آباد: (دنیا نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ لمبی آزمائش کے بعد سچ سامنے آگیا ہےاور ہماری بےگناہ ثابت ہوگئی، پاکستان میں کبھی کسی کا اتنا کڑا احتساب نہیں ہوا، فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں، اپنے والد نواز شریف سے فون پر گفتگو ہوئی ہے، نواز شریف میرے والد اور لیڈر ہیں، انہیں بتا دیا کہ ہم سرخرو ہو گئے ہیں، فیصلہ آیا تو سب سے پہلے نواز شریف یاد آئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا میری بات تو بہت بعد میں آتی ہے، فیصلے کے بعد خیال آیا اللہ آزمائش کے بعد کامیابی دیتا ہے اور اپنے وکلاء کا خاص طور پر شکریہ اداکرتی ہوں۔
چیئرمین تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو نہیں معلوم ملک کی سلامتی سے کھیلنا کتنا خطرناک ہے،عمران خان کھیل کھیل میں ملک سے کھیل گیا اور لوگ تماشا دیکھتے رہے، قومی سلامتی اور خارجہ امور، کیا یہ کھیل ہے۔ نام پوچھو تو عمران خان اے بی سی پڑھنے لگتے ہیں۔
نائب صدر مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان بیساکھیوں کے ذریعے اقتدار میں آئے تھے وہ ایک غیر ذمہ دار شخص ہیں جنہوں نے ہمارے خلاف کیس بنایا ان کو کہنا چاہتی ہوں آپ ناکام ہوگئے۔