لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے زہریلے پانی کوموزوں پانی میں تبدیل کرنے کے کامیاب تجربات کئے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا نظام ہے۔
سابق وزیراعظم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامناہے۔ ہمارے لوگوں کوعالمی ماحولیاتی تغیرات کوسمجھنا ہوگا۔ جنگلات، آبی ذخائر اوردیگر منصوبوں کے ذریعے ماحول میں نمایاں تبدیلیاں لائیں۔
انہوں نے کہا کہ راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے زہریلے پانی کوموزوں پانی میں تبدیل کرنے کے کامیاب تجربات کئے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا نظام ہے۔ راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی تین بیراج کا پانی بچائیں گے۔ زیر زمین پانی کے تیزی سے کم ہوتےذخائرکوپھرسے بھریں گے۔
As Pakistan is ravaged by floods, our people need to understand the disastrous impact of global climate change that results in droughts & then floods. It s imperative that we bring major changes to our environment through forests, dams, barrages & waste water treatment plants.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 5, 2022