اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہدا کی قربانیوں کا مذاق اڑانے والی سوشل میڈیا مہم خوفناک تھی، ہم کس طرف جا رہے ہیں، یہ لمحہ گہرے غور و فکر کا مطالبہ کرتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا ٹویٹر پیغام میں مزید کہنا تھا کہ خود پسند سیاسی بیانیے یہی کرتے ہیں، یہ نوجوانوں کے ذہنوں کو آلودہ اور نفرت انگیز تقریر کو ہتھیار بناتے ہیں۔
The social media campaign belittling & ridiculing the sacrifices of our martyrs was horrifying. This is what self-righteous political narratives do: they poison the minds of the youth & weaponise hate speech. Which way are we headed?
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 7, 2022
The moment calls for a deep reflection.
اس سے قبل لیگی حکومت کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کا عمران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ کپتان اپنے ورکرز کو بدتہذیبی پر اکسانے میں مصروف ہیں، پی ٹی آئی ورکرز عمران خان کے بہکاوے میں نہ آئیں، غلط طرز سیاست کی وجہ سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو سزائیں ہوئیں، اس واقعے کے ذمہ دار صرف عمران خان ہیں۔