اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں احساس پروگرام، صحت انصاف کارڈ اور دیگر فلاحی پروگرام فی الفور شروع کرنے کی ہدایت کر دی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین سے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ڈاکٹر شہباز گل اور پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی و انتظامی امور، عوام کے فلاح وبہبود کے پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں اور عوام کے مسائل کے فوری حل کے لائحہ عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران عمران خان نے پنجاب میں احساس پروگرام، صحت انصاف کارڈ اور دیگر فلاحی پروگرام فی الفور شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت نے ہمارے فلاحی پروگراموں کو نظر انداز کیا۔ وقت آگیا ہے بلاتاخیرفلاح عامہ کے پروگراموں کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب میں احساس پروگرام،صحت انصاف کارڈاوردیگر فلاح عامہ کے پروگراموں کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
زرداری، شریف مافیا کی مخالفین کو ختم کرنیکی سوچ ناقابل قبول ہے: عمران خان
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ زرداری اورشریف مافیا کی سوچ یہ کہ جسے خرید نہ سکو اسے ختم کردو ناقابل قبول ہے۔ ایسا کسی جمہوریت میں ممکن نہیں ہوتا۔ سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ یہ کھلی فسطائیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کو ضلع میانوالی اور جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثر علاقوں کے عوام کو فوری امداد فراہم کرنے کا کہا ہے جبکہ خیبرپختونخوا کی حکومت کو بھی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا کہا ہے۔
I have called on govt of Punjab to immediately provide flood assistance to ppl in the devasted areas of South Punjab & in the affected areas of Mianwali distt. I have also asked the KP govt to immed provide flood relief to the ppl in affected areas of Balochistan.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 28, 2022
Strongly condemn persecution & arrest of Sindh Opposition leader Haleem Adil Sheikh by Sindh govt. This is pure fascism, reflecting the Zardari-Sharif mafia s approach of eliminating those they cannot purchase & it is absolutely unacceptable in any democracy.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 28, 2022