پنجاب میں حکومت سازی، عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے

Published On 27 July,2022 10:47 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کل لاہور کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان کل لاہور پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات بھی کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کو پنجاب میں حکومت سازی کے امور پر بریفنگ دی جائے گی، چیئرمین تحریک انصاف پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے بھی کریں گے۔

عمران خان کی پرویز الٰہی اور دیگر شخصیات سے ملاقاتوں میں پنجاب حکومت کی پرفارمنس روڈ میپ پر بھی بات ہو گی۔