اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کا حکمنامہ جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ حکم نامہ کے مطابق فل کورٹ کی استدعا مسترد کی جاتی ہے، فل کورٹ تشکیل نہ دینے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
عدالتی حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز ڈپٹی اسپیکر اور دیگر وکلا کی طرف سے مزید وقت مانگا گیا اس لیے فریق دفاع کے وکلا کی مزید وقت کی استدعا منظور کی جاتی ہے۔
حکم نامے میں تمام وکلا کو آج 26 جولائی کو مقدمے کی تیاری کرکے آنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔