پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، نشیبی علاقے زیرآب، چھت گرنے سے 2 افراد زخمی

Published On 22 July,2022 10:31 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد اور کراچی میں میں ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، میاں چنوں میں چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ رحیم یار خان میں بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا۔

فیصل آباد میں بارش سے موسم تو خوشگوار ہو گیا مگر تاحال بارش کے پانی کی نکاسی یقینی نہ بن سکی، شہریوں کو روز مرہ امور نمٹانے کیلئے آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ میاں چنوں کے نواحی گاوں 120پندرہ ایل میں شدیدبارش کے باعث مکان چھت گرگئی جس سے دوافرادزخمی ہوگئے۔ ریسکیوذرائع کے مطابق زخمیوں کوتحصیل ہسپتال میاں چنوں متقلک کردیا گیا جن کے نام منیر اور خان محمدبتائے گئے ہیں۔

دریاخان میں گزشتہ روز سے ہونے والی بارش تھم نہ سکی ،نشیبی علاقے زیر آب آ گئےبارشی پانی گلیوں اور گھروں میں داخل ہونے سے شہری پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔ بارش سے کچے مکانات کوشدید نقصان پہنچا، بارش کا پانی ہسپتال میونسپل کمیٹی اور تحصیل آفس میں داخل ہو گیا۔

رحیم یار خان شہر اور گردونواح میں 2 گھنٹے کی طویل بارش کے بعد گلی، محلے اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں،لیور انڈر پاس، لکڑ منڈی چوک، عباسیہ پل پر انڈر پاسز بارش کے پانی سے بھر گئے۔ بارش کے باعث بجلی کا نظام بھی شدید متاثرہوا، ضلع بھر میں 12 گھنٹے سے بجلی بند جس سے برسات میں حبس ہونے سے شہری اذیت میں مبتلا ہو گئے۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سے ہلکی و درمیانے درجے کی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔