لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما حماد اظہرکا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، عوام مزید مہنگائی کیلئے تیار رہے۔
ٹویٹ میں حماد اظہر نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل کیلئے بات چیت جاری ہے، اگلے ماہ بے روزگاری اور مہنگائی کا سیلاب آئے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ملک کی نئی قیادت کا چناؤ کرنے سے روکنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے۔
مہنگائی پیکج پر حکومت اور IMF کی بات چیت جاری ہے۔ اگلے ماہ سے بےروزگاری اور مزید مہنگائی کا سیلاب لانے پر امپورٹڈ حکومت گھٹنے ٹیک چکی ہے۔ عام عوام کو ملک کی قیادت کا چناؤ کرنے سے روکنے کے لئے ہر حربہ استعمال ہو گا۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) June 22, 2022